مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے آگاہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی رجیم نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے "المغیرہ" قصبے میں ایک سات سالہ بچے کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے تشویش کا اظہار کیا کہ7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر غاصب رجیم کے حملے کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 640 فلسطینی بچے گرفتار ہوچکے ہیں جنہیں صیہونی عقوبت خانوں میں خوف ناک اذیتیں دی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ